حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوام پر مہنگائی کا نیا وار؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان Home / پاکستان /

عوام پر مہنگائی کا نیا وار؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

ایڈیٹر - 29/01/2026
عوام پر مہنگائی کا نیا وار؟ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد:  ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے نمایاں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس میں زیادہ تر مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے اور نئی قیمتوں کی سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کیے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ تبدیلیوں کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن وزیرِ اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن 31 جنوری کو جاری کرے گا۔