حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
غلام احمد بلور کا پشاور کو الوداع اور پارلیمانی سیاست سے علیحدگی کا اعلان۔ Home / سیاست /

غلام احمد بلور کا پشاور کو الوداع اور پارلیمانی سیاست سے علیحدگی کا اعلان۔

ایڈیٹر - 29/01/2026
غلام احمد بلور کا پشاور کو الوداع اور پارلیمانی سیاست سے علیحدگی کا اعلان۔

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے 86 سال کی عمر میں انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔بلور ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وہ پشاور چھوڑ کر اسلام آباد جا رہے ہیں تاہم اپنی سیاست جاری رکھیں گے۔

غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ “اسٹیبلشمنٹ نے میری عمر کا بھی خیال نہیں کیا اور جو سیٹ جیتی اس پر مجھے شکست ہوئی، میں نے 55 سال اس ملک و قوم کے لیے سیاست کی، انہوں نے کہا کہ میں نے 55 سال اس ملک و قوم کی سیاست کی، لیکن اسٹیبلشمنٹ کو ان کی ضرورت نہیں جو نہ ہتھیار ڈالتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں 3 بار شکست کھا گیا،

انہوں نے ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارے ملک نے بھارت کو میدان جنگ میں شکست دی لیکن معاشی میدان میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں، اس حوالے سے حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔

18ویں ترمیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بلور نے کہا کہ 'کچھ لوگ اسے محض بکواس کہتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ قرارداد مقاصد کی طرح ہے، اگر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ملک کو نقصان ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے پارٹی کی جانب سے اپنی نشست پر انتخابی امیدوار کھڑا کرنے کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وہ ایک مضبوط پارٹی چھوڑ رہے ہیں لیکن اپنی جڑوں پر قائم رہیں گے۔ میں پشاور چھوڑ رہا ہوں لیکن اسی مٹی میں دفن ہو جاؤں گا، میں انتخابی سیاست چھوڑ رہا ہوں، لیکن سیاست نہیں چھوڑ رہا، ایسے حالات میں پشاور میں اکیلا نہیں رہ سکتا، اس لیے اسلام آباد جا رہا ہوں۔

اس پریس کانفرنس سے واضح ہوتا ہے کہ غلام احمد بلور نے طویل سیاسی سفر کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے تاہم وہ ملکی سیاسی معاملات اور اپنی پارٹی میں شامل رہیں گے۔