حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمر ایوب اور شبلی فراز کا پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار Home / سیاست /

عمر ایوب اور شبلی فراز کا پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار

ایڈیٹر - 29/01/2026
عمر ایوب اور شبلی فراز کا پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار

اسلام آباد ۔ سابق اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عمر ایوب خان اور سینٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا سیاسی کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے معذرت کر لی۔

سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

عمر ایوب نے لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرناممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش بھی کر دی۔