حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلع سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری Home / پاکستان /

ضلع سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

ایڈیٹر - 28/01/2026
ضلع سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

پشاور ۔خیبر پختونخواحکومت نے کابینہ فیصلہ کے مطابق ضلع سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے

اعلامیہ کے مطابق ضلع اپر ( بر ) سوات کا ہیڈ کوارٹر مٹہ جبکہ سوات کا ہیڈ کوارٹر گل کدہ تحصیل بابوزئی ہوگا۔

ضلع اپر سوات میں مٹہ بحرین اور خواز وخیلہ کی تحصیلیں اور ضلع سوات میں بابوزئی کمل چار باغ اور بریکوٹ کی تحصیلیں شامل ہوں گی۔

سوات کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ 19 دسمبر 2025 کو کابینہ کے 43 ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے صوبہ میں اضلاع کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔