حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سونا فی تولہ 5 لاکھ 32 ہزار 66 روپے کا ہو گیا Home / پاکستان /

سونا فی تولہ 5 لاکھ 32 ہزار 66 روپے کا ہو گیا

ایڈیٹر - 27/01/2026
سونا فی تولہ 5 لاکھ 32 ہزار 66 روپے کا ہو گیا

 کراچی ۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 900 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 66 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4لاکھ 56 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونا 5 ہزار ڈالر فی اونس سے بڑھ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت 526 روپے بڑھ کر 10 ہزار 801 روپے ہوگئی۔