حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی آئی اے، مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری Home / پاکستان /

پی آئی اے، مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

ایڈیٹر - 26/01/2026
پی آئی اے، مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے مسلم کمرشل بینک (ایم سی بی)  کارڈز کے ذریعے ادائیگی کرنے والے مسافروں کے لیے ہوائی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لیے محدود وقت کے لیے رعایت  کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق   ایم سی بی بینک کارڈز کے ذریعے  ادائیگی کرنے پر ٹکٹوں کی قیمت میں 10 فیصد تک کی رعایت دی جائیگی۔

ادارے کے مطابق  یہ رعایت 31 مارچ 2026 تک دی گئی، تاہم یہ زیادہ سے زیادہ روپے کی رعایت ہےجس سے  فی لین دین  10,000حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تاہم اس رعایت کے ساتھ ایک کارڈ پر ماہانہ دو بار اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، جبکہ رعایت کا اطلاق صرف بنیادی کرایہ پر ہوگا سہولیات یا ٹیکس پر نہیں۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ سہولت کچھ خاص تاریخوں پر لاگو نہیں ہوگی اور بعض روٹس پر آپریشنل وجوہات کے سبب  اسے تبدیل یا جز وقتی طور معطل کیا جا سکتا ہے۔ ایئر لائن رعایت کی شرائط و ضوابط میں  تبدیلی کرنے کا حق رکھتی ہے۔

یہ رعایتی سہولت صرف پی آئی اے کی دفتری ویب سائٹ، موبائل ایپ اور منتخب بکنگ دفاتر کے ذریعے ٹکٹ کی خریداری پر دستیاب ہوگی۔ مزید برآں، ایم سی بی بینک کے صارفین اضافی آفرز اور تفصیلات کے لیے بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔