حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ Home / پاکستان /

اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ

ایڈیٹر - 26/01/2026
اسٹامپ پیپر کی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ

لاہور: حکومت نے اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوبے تحاشا اضافہ  کر دیا جس کی وجہ سے مہنگائی سے دوچار  ٹیکس دہندگان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ای سٹیمپ پیپر کی کم از کم فیس 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے، اسی طرح طلاق کے اسٹامپ پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے، جب کہ نئے سکولوں اور ملازمتوں میں بچوں کے داخلے کے لیے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر کی فیس بھی ١00  سے بڑھا کر 500 مقرر  کر دی گئی ہے۔

اسی طرح نئے بجلی، سوئی گیس اور پانی کے کنکشن کی سٹیمپ فیس 100 روپے سے بڑھا کر  1000 روپے کی گئی ، پراپرٹی کی خرید و فروخت کی معاہدوں کی  ای سٹیمپ پیپر کی فیس 1200 کے بجائے 3000 کردی گئی ہے۔

جائیداد کے معاہدوں کے علاوہ کسی بھی معاہدے کے لیے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 100 کے بجائے  500 روپے مقرر کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  5 لاکھ روپے تک کے معاہدوں کے لیے ای اسٹامپ پیپر کی فیس 1200 روپے کے بجائے  تین ہزار روپےکی گئی ہے، جب کہ 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کے معاہدوں کی فیس چھ ہزار روپے ہوگی۔

15 ملین روپے سے زائد مالیت کے معاہدوں کے لیے  استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپر کی فیس میں کل  20 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ پاور آف اٹارنی کی ای اسٹامپ پیپر کی فیس تین سو کے اضافے کے ساتھ 1500 کے بجائے 1800 روپےمقرر کی گئی ہے، اسٹامپ پیپر کے لیے درخواست گزار کے نام پر موبائل فون سم بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔