حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اپریشن کی اجازت دینے والوں نے اج وادی تیراہ کی عوام سے انکھیں پھیر لی ہیں۔ روبینہ خالد Home / پاکستان /

اپریشن کی اجازت دینے والوں نے اج وادی تیراہ کی عوام سے انکھیں پھیر لی ہیں۔ روبینہ خالد

ایڈیٹر - 25/01/2026
اپریشن کی اجازت دینے والوں نے اج وادی تیراہ کی عوام سے انکھیں پھیر لی ہیں۔ روبینہ خالد

پشاور ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وادی تیراہ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ اور اس وقت حالات میں ان کی مدد کو لازمی پہنچے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے پریزیڈنٹ ایم ریاض جنرل سیکرٹری عالمگیر خان اور گورننگ باڈی کے ممبر اور سینیئر صحافی شمیم شاہد بھی موجود تھے سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے انتخابات جس جمہوری انداز میں سرانجام پاتے ہیں یہ تمام سیاست دانوں کے لیے ایک سبق ہے کہ جس میں نہ کسی پر الزام لگتے ہیں اور نہ کوئی الزام لگاتا ہے ووٹر خدمت کرنے والوں کو ووٹ دے کر منتخب کرتا ہے جو قابل تحسین عمل ہے ۔ سینیٹر نبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان میں جہاں کہیں افات نے جنم لیا تو پریزیڈنٹ اصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا دستہ وہاں پر موجود رہا اور اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے سینیٹر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ عوام کی خدمت میں حاضر رہیں اور انہیں اکیلے پن کا احساس نہ دلائیں لیکن خیبر پختون خواہ میں عجیب و غریب صورتحال ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جس کی مشاورت سے وادی تیرا میں اپریشن سٹارٹ ہوا اور نقل مکانی کر رہے ہیں اور اس وقت شدید تکالیف میں ہے اور برفیلے راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اس شدید سردی میں بچوں کی اموات سامنے ارہی ہیں جس سے دل کو کافی دکھ پہنچ رہا ہے اس موقع پر بھی پاکستان تحریک انصاف کے حکمران لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں اور انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کہ صوبائی حکمرانوں نے جلسے جلوسوں کو اپنا کام کہا ہوا ہے اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ اور جس عوام نے ان کو مینڈیٹ دیا ہوا ہے وہ ان کے مینڈیٹ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔