اسلام آباد 25 جنوری 2026 کو ایف نائن پارک سے لیکر ڈی چوک تک منعقدہ میراتھن ریس کے موقع پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیاہے۔ اسلام آباد پولیس کےترجمان نے بتایا کہ میراتھن ریس ایف نائن پارک کے بارہ دری ایریا سے شروع ہو کر جناح ایونیو کے راستے سے ڈی چوک تک جائے گی ۔
جبکہ واپسی پر جناح ایونیو، طیب اردگان فلائی اوور اور نائنتھ ایونیو کے راستے دوبارہ ایف نائن پارک میں داخل ہو کر ختم ہوگی،ریس کا کل فاصلہ 42 کلومیٹر جبکہ نصف میراتھن کا فاصلہ 21 کلومیٹر ہوگا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ریس کے دوران صبح 6 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورژنز نافذ رہیں گی۔
اس دوران ایف نائن پارک، ڈی سی آئی کمپلیکس، ڈی چوک اور جناح ایونیو کے ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے سڑکلی طور پر بند رہے گی۔