حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
192 ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن ویزا کی سہولت متعارف Home / پاکستان /

192 ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن ویزا کی سہولت متعارف

ایڈیٹر - 24/01/2026
192 ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن ویزا کی سہولت متعارف

اسلام آباد ۔ پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن ویزا جبکہ 120 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیوں کی سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے سسٹمین ایمیل ٹورزم فورم اینڈ ایکسپو میں خطاب کے دوران کیا، جو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

قیصر احمد شیخ نے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت غیر ملکی شہری پاکستان کے ویزے کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اب کسی سفارت خانوں کے دورے کی ضرورت نہیں، یہ عمل نہ صرف تیز اور آسان ہے بلکہ شفافیت کو بھی فروغ دیتا ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیں گی۔