حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چارسدہ میں غیر معمولی برفباری موسمیاتی تبدیلی کا خطرناک اشارہ ہے: نسیم اللہ شاہین Home / پاکستان /

چارسدہ میں غیر معمولی برفباری موسمیاتی تبدیلی کا خطرناک اشارہ ہے: نسیم اللہ شاہین

ایڈیٹر - 24/01/2026
چارسدہ میں غیر معمولی برفباری موسمیاتی تبدیلی کا خطرناک اشارہ ہے: نسیم اللہ شاہین

چارسدہ میں غیر معمولی برفباری موسمیاتی تبدیلی کا خطرناک اشارہ ہے، ہمیں قدرت کے ساتھ جنگ بند کرنی ہوگی: نسیم اللہ شاہین
چارسدہ (24 جنوری 2026) شاہین انوائرمنٹل پروٹیکشن آرگنائزیشن (SEPO) کے چیئرمین نسیم اللہ شاہین نے چارسدہ اور گردونواح میں ہونے والی حالیہ غیر معمولی برفباری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) کا ایک واضح الارم قرار دیا ہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ میدانی علاقوں میں موسم کی یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان کی قدرت کے خلاف جنگ اب خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے۔ اگر اب بھی ہم نے اپنے رویے نہ بدلے تو مستقبل میں ہمیں اس سے بھی بڑے ماحولیاتی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
نسیم اللہ شاہین نے زور دیا کہ حکومت فوری طور پر گرین پالیسی کو ضلعی سطح تک نافذ کرے اور جنگلات کی کٹائی کے خلاف سخت ترین قوانین بنائے۔
جبکہ عوام شجرکاری کو ایک عبادت سمجھ کر اپنائے اور پلاسٹک کے استعمال کو مکمل طور پر ترک کردیں۔
انہوں نے نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی بقا کی جنگ میں نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔ سوشل میڈیا اور عملی جدوجہد کے ذریعے ماحولیاتی شعور کو گھر گھر پہنچانا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔
شاہین انوائرمنٹل پروٹیکشن آرگنائزیشن سال 2026 میں ضلع چارسدہ سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں تعلیمی اداروں اور یونین کونسل کی سطح پر ماحولیاتی سیمینارز کا انعقاد کرے گی جبکہ اس سال "Fruits For All" مہم کے تحت عوامی مقامات، سڑکوں کے کناروں اور سرکاری زمینوں پر پھل دار پودے لگائے جائیں گے تاکہ نہ صرف ماحول بہتر ہو بلکہ مستقبل میں عام آدمی کو مفت پھل بھی میسر آ سکیں۔