حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تھانہ سالارزئی پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 12000 گرام افیون برآمد، ملزم موقع پر گرفتار۔ Home / پاکستان /

تھانہ سالارزئی پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 12000 گرام افیون برآمد، ملزم موقع پر گرفتار۔

ایڈیٹر - 23/01/2026
تھانہ سالارزئی پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، 12000 گرام افیون برآمد، ملزم موقع پر گرفتار۔

باجوڑ۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت تھانہ سالارزئی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 12 ہزار گرام افیون برآمد کرکے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مخبرِ خاص کی اطلاع پر سرکل ڈی ایس پی اتمان سالارزئی جمال شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سالارزئی عبدالرزاق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک مشکوک مقام پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے نتیجے میں ملزم مسمی فضل مولا ولد محمد انور سید، سکنہ چیلارگام سالارزئی، کے قبضے سے مجموعی طور پر 12 ہزار گرام افیون برآمد کی گئی۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے تھانہ سالارزئی منتقل کر دیا گیا۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کے کاروبار میں استعمال ہونے والے مشکوک ٹھکانوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی یہ کارروائی پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے، اور منشیات کے ناسور کے خاتمے تک یہ مہم پوری شدت سے جاری رہے گی۔