پشاور ۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول نے 4 نومبر 2025 ء سے 15 جنوری 2026 ءتک 91 کاروائیوں میں مجموعی طور پر 1762 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 112 ملزمان گرفتار کئے، محکمے نے کل 191 ایف آئی آرز درج کیں،
منشیات میں آئس 47 کلوگرام چرس 1702.74 کلو گرام ہیروئن 12 کلوگرام، افیون 1.2 کلوگرام، 7 بوتل شراب اور 911 مد دنشہ آور گولیاں ضبط کی گئیں،
اس حوالے سے گزشتہ روز صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ تاریخ میں اتنی مقدار میں بڑی مقدار میں منشیات نہیں پکڑی گئی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم منشیات کے حوالے سے قوانین بھی سخت کر رہے ہیں اور جرمانے بھی بڑھارہے ہیں تا کہ ہماری نسلوں کو برباد کرنے والے بچ نہ سکیں اور سلاخوں کے پیچھے ہی رہیں انھوں نے کہا کہ صوبے میں نئے ایکسائز پولیس اسٹیشن بھی قائم کر رہے ہیں
اور اگر کوئی بھی آفیسر یا اہلکار منشیات کے معاملات میں ملوث پایا گیا تو انکو گھر بھیج دیں گئے انہوں نے کہا کہ نومبر اور دسمبر کے دو ماہ کے دوران 1013 ملین روپے کی وصولی ہوئی ہے، جو گزشتہ سال کے اسی دورانے کے مطابق ( %12.52) 113 ملین اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔