حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مری میں 20 انچ تک برف باری کی توقع ہے ، پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیے۔ Home / پاکستان /

مری میں 20 انچ تک برف باری کی توقع ہے ، پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیے۔

ایڈیٹر - 22/01/2026
مری میں 20 انچ تک برف باری کی توقع ہے ، پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیے۔

لاہور: مغربی سسٹم کے اثر کے تحت مری میں بارش کے ساتھ 12 سے 20 انچ تک برفباری کی  توقع ہے۔ جس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اہم ہدایات بھی جاری کر دیے ہیں۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے گئے، صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، ان کو برف باری، روڈ کلیئرنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج اور کل مری میں برف باری اور بارش کی پیش گوئی ہے، جس سے 12 سے 20 انچ برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔