وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی کے احکامات کی روشنی میں پشاور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں دیر لوئر کے تقریباً سات ہزار زیرالتواء تمام ایل۔ ٹی۔ وی اور ایچ۔ ٹی۔ وی ڈرائیونگ لائسنسز کی پرنٹنگ مکمل ہوچکی ہیں۔ تمام زیر التواء کپیوٹرایزڈ ڈرائیونگ لائسنسز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر لوئر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو موصول ہوچکی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واجد علی خان نے کئی ڈرائیورز کو اپنے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائیسنسز حوالہ کیے۔ عوام الناس اور ڈرائیونگ لایسنس کے لئے اپلائی کرنے والے ڈرائیور حضرات نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈرائیونگ لایسنس برانچ میں عارضی طور پر اضافی سٹاف بھی تعینات کردی ہیں تاکہ پروسز کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سائیلین کو آسانی کے ساتھ اپنا ڈرائیونگ لایسنس مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام ڈرائیور حضرات جن کے ڈرائیونگ لایسنس زیر التواء تھے وہ ڈرائیونگ لائینس برانچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفس کے ساتھ رابطہ کریں اور اپنا لائسنس موقع پر حاصل کریں۔