حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا، تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت Home / پاکستان /

خیبر پختونخوا، تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

ایڈیٹر - 20/01/2026
خیبر پختونخوا،  تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

او جی ڈی سی ایل نے خط کے ذریعے  اس نئی دریافت سے  پی ایس ایکس انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ  کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100 بیرل تیل ذخائر ملے، جبکہ  ناشپا بلاک کنوئیں سے روزانہ  8.15ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی حاصل ہوئے۔

ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشرفی مربع انچ  3 ہزار 10 پاؤنڈ ہے، بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی  30دسمبر 2024 میں 5170میٹر گہری کھدائی کی گئی تھی، ناشپا فیلڈ میںکامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کھدائی کا عمل کیا گیا۔