حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بڑی سہولت کی فراہمی کا اعلان Home / پاکستان /

پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بڑی سہولت کی فراہمی کا اعلان

ایڈیٹر - 18/01/2026
پی ٹی اے کا بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بڑی سہولت کی فراہمی کا اعلان

اسلام آباد ۔ پی ٹی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب تارکین وطن اپنے موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے

اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔ پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں۔

پی ٹی اے نے اس حوالے سے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اس فیصلے کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل رہے گی، جس سے ان کیلئے پاکستان سے رابطہ برقرار رکھنا آسان ہو جائے گا۔