ذرائع کے مطابق ملک بھر سے سیوریج کے 127 نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھیجے گئے اور یہ نمونے دسمبر 2025 میں لیے گئے تھے۔
سیوریج کے 40 نمونے پولیو وائرس کے لیے مثبت اور 87 سیوریج کے نمونے پولیو کے لیے منفی آئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 23 سیوریج کے نمونے پولیو وائرس کے لیے مثبت آئے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے 6، خیبرپختونخوا سے 8 اور بلوچستان کے 2 سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تاہم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 منفی اور 1 مثبت نمونہ رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم 2 سے 8 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
7 روزہ قومی مہم کے دوران 400,000 سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔