حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹ کے 19 اراکین سمیت 159 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی Home / پاکستان /

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹ کے 19 اراکین سمیت 159 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

ایڈیٹر - 17/01/2026
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹ کے 19 اراکین سمیت 159 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

اسلام آباد ۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینٹ کے 19اراکین سمیت 159 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے

ان میں سینیٹر احمد خان سینیٹر نور الحق قادری، سینٹر عبدالقدوس ، سینیٹر مراد سعید، سینیٹر کاظم علی شاہ، سینیٹر عابد شیر علی ، وفاقی وزیر مصدق ملک، سینیٹر فوزیہ ارشد اور سینیٹر جام سیف اللہ شامل ہیں،

قومی اسمبلی کے 32 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 50 ، سندھ اسمبلی کے 33، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28 اور بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے،

رکنیت معطل ہونے والے اراکین قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مصدق ملک، خالد مقبول صدیقی ، ارشد و هرا، سردار اختر مینگل، سید عبدالقادر گیلانی علی موسی گیلانی ، سائرہ افضل تارڑ اور مہرین رزاق بھٹو سمیت دیگر شامل ہیں،

واضح رہے کہ معطل ارکان رکنیت بحال ہونے تک پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بن سکتے ، الیکشن ایکٹ کے تحت اراکین اسمبلی 15 جنوری تک مالی گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔