حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
10 روپے کا نوٹ ختم کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل Home / پاکستان /

10 روپے کا نوٹ ختم کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

ایڈیٹر - 17/01/2026
10 روپے کا نوٹ ختم کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو 10 روپے کے نوٹ کی پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سفارش کرنے کا ٹاسک دیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آیا 10 روپے کے نوٹ کے مقابلے میں 10 روپے کا سکہ فائدہ مند ہوگا یا نہیں۔

وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔