حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تیراہ آپریشن متاثرین کے لیے 4 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری Home / پاکستان /

تیراہ آپریشن متاثرین کے لیے 4 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری

ایڈیٹر - 15/01/2026
تیراہ آپریشن متاثرین کے لیے 4 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری

پشاور۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع خیبر کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ خزانہ نے خیبر ضلع میں تیراہ آبادی کی سرگرمیوں کے لیے 4 ارب روپے جاری کر دیئے۔

محکمہ خزانہ کے خط کے مطابق جاری کیے گئے فنڈز رواں مالی سال 2025-26 کے دوران خرچ کیے جائیں گے، فنڈز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

خط کے مطابق 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کے سپیشل ڈپازٹ فنڈ اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے۔

محکمہ خزانہ کے خط کے مطابق رقوم کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کی جا سکتیں، فنڈز کے استعمال سے قبل تمام مالیاتی اور ریگولیٹری تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔