کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقے وادی قمر میں سونے کی تلاش میں دریائے سندھ کے کنارے کھدائی کے دوران زمین کا تودہ گرنے سے آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملبے تلے دبے افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو کافی عرصے سے دریا کے کنارے سونا نکالنے کا کام کررہے تھے