پشاور پولیس نے شاہ زیب نامی نوجوان کے قتل میں ملوث دو خطرناک راہزنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ہفتہ قبل شہید آباد میں موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت پر شاہ زیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیے گئے ان اسنیچرز کا تعلق افغانستان اور پشاور کے علاقے کسٹم چوک سے ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے پاکستان میں رہنے کے لیے جعلی دستاویزات بھی تیار کر رکھی تھیں۔