حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ Home / پاکستان /

پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ایڈیٹر - 14/01/2026
پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق مستقبل میں صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں ہی خریدی جا سکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی والی گاڑیاں مستثنیٰ ہوں گی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ نئے پیٹرول پمپس کا این او سی اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ سے مشروط ہوگا، نئے پیٹرول پمپس کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کے بغیر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے 'گرین انرجی' کا فروغ اولین ترجیح ہے، صوبے میں جلد نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔

چیف سیکریٹری کے مطابق این او سی حاصل کرنے والے 170 نئے پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جب کہ پنجاب کے 31 شہروں میں 170 نئے پیٹرول پمپس کے لیے ای بز پورٹل پر این او سی جاری کیے گئے ہیں۔