حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی آئی اے نے حج کے کرایوں کا اعلان کر دیا Home / پاکستان /

پی آئی اے نے حج کے کرایوں کا اعلان کر دیا

ایڈیٹر - 14/01/2026
پی آئی اے نے حج کے کرایوں کا اعلان کر دیا

کراچی ۔ حج آپریشن کیلئے پی آئی نے کرایہ نامہ جاری کر دیا۔ قومی ایئر لائن کی کرایوں کی تفصیلات اور قوائد کے مطابق حج کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا ئیگی کرنا ہوگی۔

ایگزیکٹوا کا نومی کلاس والے کو 46 کلو بیگ اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔

اکانومی کلاس میں حجاج کو 40 کلو پیکیج اور 7 کلو سامان ہینڈ کیری میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔ کم از کم 40 روزہ حج کرا یہ کراچی سے جدہ بغیر ٹیکس ساڑھے سات سو ڈالر ، لاہور، اسلام آباد، جدہ مدینہ کرایہ 800 ڈالر بغیر ٹیکس ہوگا۔

دوسری کیفری ( شولڈر ) میں کراچی سے جدہ مدینہ 950 ڈالر ، لاہور جدہ 1000 ڈالر ( پیک میزن) آخری فلائٹس کا کرایہ کراچی سے 1150 ڈالر ہوگا۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور سے جدہ مدینہ 1200 ڈالر بغیر ٹیکس رکھا گیا۔

پی آئی اے کے مطابق حج 2026 کیلئے بلنگ 10 فیصد ایڈوانس ( نان ریفنڈ ایبل ) کے ساتھ کروائی جاسکتی ہے۔