حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپسی کیلئے اجازت دے دی گئی Home / پاکستان /

افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپسی کیلئے اجازت دے دی گئی

ایڈیٹر - 13/01/2026
افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپسی کیلئے اجازت دے دی گئی

طور خم۔ افغانستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو پاکستان واپسی کیلئے اجازت دے دی گئی ہے، پیر کے روز 28 طلبہ طور خم کے راستے وطن پہنچے،

ذرائع کے مطابق طلبہ آج 13 جنوری کو بھی طور خم بارڈر کے ذریعے وطن واپس آسکیں گے۔

طورخم ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان دودنوں کے دوران بارڈر صرف پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے کھلا رہے گا جبکہ دیگر شہریوں کو آمد ورفت کی اجازت نہیں ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی جانب سے وزارت داخلہ کو طلبہ کی فہرست موصول ہونے کے بعد بارڈر کراسنگ کی اجازت جاری کی گئی جس کے بعد طلبا کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

پاکستانی طلبہ پاکستان نادرا پوائنٹ داخلہ ہو گئے اور مرحلہ وار ان کی کلیئرنس کی گئی ، بتایا گیا ہے کہ طلبہ نے اس سے قبل افغانستان میں احتجاج بھی کیا تھا اور دونوں ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وطن واپس آنے کی اجازت دی جائے۔