پشاور ۔ نگران دور میں بھرتی 9 ہزار فارغ ہونے والے ملازمین کی تفصیلات صوبائی حکومت کو بھجوادی گئی ہیں
یونیورسٹیوں سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے بھرتی ہونے والے ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دی گئی تھی 9700 سے زائد ملازمین کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا پولیس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلدیات سمیت مختلف محکموں کے ملازمین کو فارغ کیا گیا
تھا
تا ہم بعض محکموں نے ابھی تک ملازمین کو فارغ نہیں کیا جس کا صوبائی حکومت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان محکموں کے سربراہوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے
ذرائع کے مطابق مختلف محکموں کی جانب سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کی تفصیلات چیف سیکرٹری کو بھجوا دی گئی ہیں مختلف یونیورسٹیوں کے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے