حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان Home / پاکستان /

ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

ایڈیٹر - 13/01/2026
ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

لاہور ۔عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے آنے والے دنوں میں عوام کو ریلیف ملنے کی امید پیدا ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

پیٹرول پریمیم میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد فی بیرل 13 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی، جواب 5 ڈالر 14 سینٹ سے کم ہوکر 5 ڈالر 1 سینٹ ہو گیا۔

اسی طرح پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کمی کی گئی۔