اسلام آباد ۔ کس کس کو کیا تحائف ملے؟ تو شہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔
کابینہ ڈویژن نے اکتوبر تا دسمبر 2025ء کی سہ ماہی کا تو شہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ، تمام شخصیات نے موصول تحائف تو شہ خانہ میں جمع کروا دیئے، وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کیمطابق اکتو برت دسمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹوز رادی، فرسٹ لیڈی ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ حسن نقوی، وزیر آئی ٹی شنزاہ فاطمہ، وزیر بجلی اویس لغاری، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔
اسی طرح معاون خصوصی طارق فاطمی، صدر کے ملٹری سیکرٹری ، صدر کے ترجمان مرتضی سلنگی ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وزیر مملکت ریلویز و خزانه ، مشرف زیدی، ڈی جی منرلز ڈاکٹر نواز احمد ورک ، سیکریٹری اقتصادی امور، سیکرٹری آئی ٹی اور صدر کے اے ڈی سی سمیت دیگر کو تحائف ملے۔
کابینہ ڈویژن کے ڈیٹا کیمطابق اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی کے تحائف میں روزہ رسول، خانہ کعبہ، مکہ مکرمہ کے ماڈلز، پینٹنگ، پرفیومز، شیلڈز، کارپٹ، ٹی سیٹ، تلوار خنجر ، گلدان، گھڑیاں، ڈیکوریشن پیسز ، سعودی کافی ، کتابیں، رائل کیپ، یادگار ، ٹیل واچ، میٹروبس کا ماڈل، قہوہ پاٹ، شرٹس، میوزیکل انسٹرومنٹ، کمبل، اسکارف اور ٹائی سمیت دیگر تحائف شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 میں وصول کنندگان نیتمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے ہیں۔
کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے اور اس حوالے سے عمل بھی جاری ہے۔ کابینہ ڈویژن کی فہرست میں تحائف رد سینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری ششماہی جنوری سے جون 2025 تک کی فہرست میں تحائف دینے والی غیر ملکی وملکی شخصیات کا خانہ شامل تھا۔