حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے مریضوں کے ٹیسٹ مفت کرنی کا فیصلہ کرلیا Home / پاکستان /

مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے مریضوں کے ٹیسٹ مفت کرنی کا فیصلہ کرلیا

ایڈیٹر - 12/01/2026
مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے مریضوں کے ٹیسٹ مفت کرنی کا فیصلہ کرلیا

مردان ۔مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں لائے جانیوالے ہنگامی طبی امداد کے ضرورت مند مریضوں کے تمام ٹیسٹ بلا معاوضہ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر محمد سید کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہاسپٹل ڈائریکٹر کرنل (ر) ڈاکٹر گلزار احمد نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ یا ٹریفک حادثات میں زخمی یا شدید بیماری کی صورت میں ایمر جنسی وارڈ لائے جانیوالے مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ مفت کر دیئے گئے ہیں اور اس طرح کے مریضوں کے ایکسرے اور سٹی سکین مفت کرانے کا اختیار بھی انچارج اور ڈی ایم ایس شعبہ حادثات کو دیدیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق فری کئے گئے ٹمبیٹ میں بلڈ گروپنگ مکمل بلڈ کاؤنٹ (CBC) 'ہیپا ٹائٹس بی وی ایچ آئی وی اور ریڈم بلڈ شوگر شامل ہیں

ہسپتال کے ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد سید کے مطابق اس اقدام کا مقصد فوری طبی امداد کی ضرورت رکھنے والے مریضوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔