حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وفاق خیبر پختونخوا کو این ایف سی کی مد میں 5.87 ٹریلین روپے دے چکا ہے۔وزیر مملکت Home / پاکستان /

وفاق خیبر پختونخوا کو این ایف سی کی مد میں 5.87 ٹریلین روپے دے چکا ہے۔وزیر مملکت

ایڈیٹر - 12/01/2026
وفاق خیبر پختونخوا کو این ایف سی کی مد میں 5.87 ٹریلین روپے دے چکا ہے۔وزیر مملکت

اسلام آباد ۔ وزیر مملکت برائے قانون انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختو نخوا کو این ایف سی کی مد میں 5.87 ٹریلین روپے دے چکا ہے،

یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ این ایف سی سے پیسے نہیں ملے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھی خیبر پختونخوا کو اضافی ایک فیصد ملتا ہے، کے پی حکومت نے سی ٹی ڈی کی کار کردگی بھی بہتر نہیں بنائی،

ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جاتا ہے، سب سے بڑا جھوٹ کہ این ایف سی سے پیسے نہیں ملے ، اور بہت سارے پیسے واجب الادا ہیں،

وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے بقایا جات ادا نہیں کر رہی ، این ایف سی کی مد میں خیبر پختونخوا کو وفاق 5.87 ٹریلین روپے دے چکا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھی کے پی کو اضافی ایک فیصد ملتا
آ رہا ہے،

کے پی حکومت نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی بہتر بنانا تھی لیکن استعداد کار نہیں بڑھائی گئی۔

وزیراعلی کے پی اپنی اسٹریٹ موومنٹ کیلئے کبھی لاہور اور کبھی کراچی گھوم رہے ہیں، عوام نے تین بار مینڈیٹ عمران خان کی رہائی نعرے لگانے اور گیت گانے کیلئے نہیں دیا،

این ایف سی کی مد میں وزارت خزانہ ساری رقم ادا کر دی، کوئی رقم بقایا نہیں رہتی۔ کے پی حکومت ضم اضلاع کا کلیم کر رہی ہے، جس پر لمبی بحث ہو جائے گی۔

وزیر اعلی سہیل آفریدی کو دہشتگردی کے مشکل حالات میں اپنی عوام کے ساتھ ہونا چاہئے۔