باجوڑ۔سر رحیم شاہ اخونخیل فاؤنڈیشن اور خلوزو فلاحی تنظیم ضلع باجوڑ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔ تفصیلات کے مطابق سر رحیم شاہ اخونخیل فاؤنڈیشن اور خلوزو فلاحی تنظیم ضلع باجوڑ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط ہوئے ۔ منعقدہ تقریب میں سید احمد ساحل جنرل سیکریٹری سر رحیم شاہ اخونخیل فاؤنڈیشن کے علاوہ دائم شاہ ، خورشید احمد ، بختیار زیب ، آنس علی اور ملک شاہ ولی خان ماموند چیئرمین خلوزو فلاحی تنظیم کے ہمراہ ملک محمد ایاز خان، ملک علم زیب، ملک سلطان محمود، ملک شاہین ، حاجی جان سردار، ملک عبد العزیز ، عالمگیر خان بھی موجود تھے۔ تمام معزز افراد نے انسانی خدمت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ شراکت داری خاص طور پر پسماندہ اور مستحق کمیونٹیز کی مدد، انسانی ہمدردی، اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ منتظمین نے کہا کہ قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی سرگرمیاں ، یتیموں، بیواؤں اور مستحق خاندانوں کی معاونت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور سماجی آگاہی پروگرامز، یہ MOU ضلع باجوڑ اور اس کے قریبی علاقوں میں فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور انسانیت کی خدمت کے لیے ایک روشن قدم ہے۔