عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت کو کاروبار نہیں حکمرانی کرنی چاہیے۔
پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ غلام بلور نیشنل پارٹی میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام رہی۔
نجکاری کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجکاری تمام مسائل کا حل ہے، حکومت کو حکمرانی کرنی چاہیے، کاروبار نہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز، ریلوے اور قومی ایئرلائن تباہ۔ نجکاری سے ملک کو مزید ٹیکس ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری بھی شفاف ہونی چاہیے، غیر شفاف نجکاری قبول نہیں، 140 کاروباری اداروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔
ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے وہ کام کریں جس کے لیے وہ بنائے گئے، ریاست پاکستان پر نظرثانی کرے اور نجکاری کے عمل کو شفاف بنائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانوں کو نہیں لانا چاہیے تھا اور اگر لایا گیا تھا تو انھیں نہیں بھیجا جانا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی گئی تھی اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئرلائن کو 135 ارب روپے میں خرید لیا تھا۔