حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اسلام آباد: ایف الیون میں کمسن بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار Home / پاکستان /

اسلام آباد: ایف الیون میں کمسن بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ایڈیٹر - 27/12/2025
اسلام آباد: ایف الیون میں کمسن بچی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اسلام آباد کے پوش علاقے ایف الیون میں کمسن بچی کے اغوا کی کوشش شہریوں اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک نامعلوم شخص سائیکل چلاتی کمسن بچی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کے فوراً بعد موقع پر موجود شہریوں نے جرات مندانہ اقدام کرتے ہوئے اغوا کار کو قابو میں کر لیا جبکہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی، ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ کمسن بچی کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ کسی منظم اغوا گینگ سے منسلک ہے یا انفرادی طور پر واردات میں ملوث تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔