اسلام آباد ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدر، آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تجارت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
جمعہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پر پہنچے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
شیخ محمد بن زاید النہیان اپنے طیارے سے باہر آئے تو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نیان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا لیواے ای کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی،
جیسے ہی ان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے انہیں سلامی دی۔
شیخ محمد بن زاید النہیان کے اعزاز میں نور خان ایئر بیس پر باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جس کا انہوں نے معائنہ کیا
میڈیارپورٹ کے مطابق بعد ازاں یواے ای کے صدر نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے جاری تعاون کے شعبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر غور کیا۔ دونوں فریقین نے معاشی تعاون ، سرمایہ کاری توانائی، انفرا اسٹرکچر کی ترقی ، آئی ٹی ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا دریں اثنا متحدہ امارات کے صدر اسلام آباد کا دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے ۔
یہ بطور صدر متحدہ عرب امارات ان کا پاکستان کا پہلا سر کاری دورہ
تھا