حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تمام سیم استعمال کرنے والی صارفین کے سیم اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازم قرار Home / پاکستان /

تمام سیم استعمال کرنے والی صارفین کے سیم اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازم قرار

ایڈیٹر - 25/12/2025
تمام سیم استعمال کرنے والی صارفین کے سیم اپنے نام پر رجسٹرڈ  ہونا لازم قرار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سم کے غلط استعمال کی تمام تر ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال میں قوانین کے پابند ہوں گے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں اور مواصلاتی نظام کی سلامتی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کریں۔