حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان Home / پاکستان /

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان

ایڈیٹر - 25/12/2025
فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان

فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے پی آئی اے میں حصہ دار بننے کا اعلان کردیا۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو عارف حبیب کنسورشیم سے ڈیل کا اختیار مل گیا ۔ کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ کو خط لکھ کر اپنے شیئر ہولڈرز کو آگاہ کردیا۔ خط کے مطابق بورڈ پی آئی اے کے حصص خریدنے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔

ماہرین کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی پی آئی اے کے 25 سے 35 فیصد شیئرز لے سکتی ہے۔ عارف حبیب پہلے ہی فوجی فرٹیلائزر کو حصہ دار بنانے کا عندیہ دے چکے۔ ایف ایف سی خط کے مطابق نجکاری کمیشن سے کنسورشیم کوقبولیت کا خط ملنے کے منتظر ہیں۔