کرک میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا، جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 اہلکار شہید ہوئے تھے، تاہم ڈی پی او کرک سعود خان نے تصدیق کی کہ موبائل میں سوار 5 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی جگہ پر بھارتی نفری کو بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کو محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔