حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مختلف ممالک سے 3500 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ Home / پاکستان /

مختلف ممالک سے 3500 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ

ایڈیٹر - 20/12/2025
مختلف ممالک سے 3500 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ

کراچی۔پاکستان کے 3500 سے زائد شہریوں کو گزشتہ ایک برس کے دوران مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کیمطابق رواں برس کے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3 ہزار 500 سے زائد کا اضافہ رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ 2025 کے 11 ماہ کے دوران 20 ہزار 262 پاکستانی بیرون ممالک سیکراچی ڈی پورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں ڈی پورٹ ہو نیوالے پاکستانیوں کی تعداد 16 ہزار 461 تھی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کی اکثریت کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا، عمرہ اور وزٹ ویزا پر خلیجی ممالک پہنچنے والے پاکستانیوں میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔

اسی طرح جعلی دستاویزات سمیت وزٹ ویزوں پر مختلف ممالک پہنچنے کے بعد یورپ اور دیگر ممالک جانے کی کوشش کے حامل افراد بھی کراچی ڈی پورٹ ہوئے