حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔ Home / پاکستان /

خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایڈیٹر - 20/12/2025
خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔

پشاور۔خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کو 2اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سوات کو اب دو اضلاع اپر سوات ضلع اور ضلع سوات میں تقسیم کیا جائے گا۔ تحصیل مٹہ، تحصیل بحرین اور تحصیل خوازہ خیلہ اپر سوات کا حصہ ہوں گی جبکہ تحصیل بریکوٹ، تحصیل کبل، تحصیل بابوزی اور تحصیل چارباغ ضلع سوات کا حصہ ہوں گی۔