عالمی شہرت یافتہ ادارے Skytrax نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تھری اسٹار ایئرپورٹ قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی تھری اسٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
رینکنگ کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ٹو اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔
Skytrax کی درجہ بندی ہوائی مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ہوائی اڈے کے انتظام، صفائی، عملے کے رویے اور سفر کے مجموعی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔