سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون کے تعلیمی ادارے یکم سے 15 جنوری تک تعطیلات پر ہوں گے جب کہ سرمائی زون کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات پر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی، پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں کے سرکاری اور نجی اسکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند رہیں گے، اس شیڈول کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا۔ اسی طرح سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔