ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائیاں
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام - 3 مسافر آف لوڈ
ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے مسافروں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ملک روانگی کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔
مسافروں میں عامر، علی حسین اور اعجاز شامل
مسافر عامر وزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا
مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا یوکرائن کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ریزیڈنٹ کارڈ ایجنٹ سے حاصل کیا
مسافر نے مذکورہ کارڈ کے عوض مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کئے
مسافر علی حسین ورک پرمٹ (ڈرائیور) پر سعودی عرب جا رہا تھا
مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا کلفٹن لائسنس برانچ کراچی کا ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا
مسافر نے انکشاف کیا کہ مذکورہ ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ نے بھاری رقوم کے عوض بنوا کر دیا
جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافر اعجاز کے پاسپورٹ پر قطر کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا
ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ جعلی ویزا لگوایا
مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے