حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختو نخوا حکومت نے بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع کر دیا۔ Home / پاکستان /

خیبر پختو نخوا حکومت نے بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع کر دیا۔

ایڈیٹر - 17/12/2025
خیبر پختو نخوا حکومت نے بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع کر دیا۔

خیبر پختو نخوا حکومت نے بھنگ کی کاشت کو قانونی حیثیت دینے پر غور شروع کر دیا۔ ادویات بنانے والے بڑی کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے، ایکسائز ڈیوٹی اور لائسنس فیس عائد کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

خیبر پختو نخوا حکومت نے صوبے میں بھنگ ( کی کاشت کو قانونی اور ضابطہ بند دائرے میں لانے کے فیصلے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک بڑی غیر رسمی صنعت کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

دستیاب تخمینوں کے مطابق صوبے میں بھنگ کی سالانہ پیداوار کی مالیت 600 ارب روپے تک بتائی جاتی ہے اس اقدام کا مقصد غیر قانونی کاشت، سمگلنگ اور بلیک مارکیٹ کو کنٹرول کرتے ہوئے لائسنسنگ، رجسٹریشن اور نگرانی کے ذریعے ریاستی رٹ قائم کرنا ہے۔

ابتدائی مسودوں کے مطابق کاشت، پروسیسنگ اور پیداوار کے مراحل کیلئے ایک با قاعدہ فریم ورک وضع کیا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،

حکومتی موقف کے مطابق صوبے کے بعض قبائلی وسرحدی اضلاع میں بھنگ کی روایتی کاشت عرصہ دراز سے جاری ہے، جس سے ریاست کو کوئی باقاعدہ ریونیو حاصل نہیں ہورہا، جبکہ غیر قانونی نیٹ ورکس فائدہ اٹھا ر ہے ہیں۔