حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل Home / پاکستان /

دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

ایڈیٹر - 17/12/2025
 دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔

دیربالا کے علاقے سیاسن میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے، قاتل ظفر کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اورنگزیب اور کشر بی بی کی ناشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پاتراک ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا، جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد وقوعہ سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔