حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
نڈی کوتل رابطہ پل پرجے یو آئی کے امیر کی اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع Home / پاکستان /

نڈی کوتل رابطہ پل پرجے یو آئی کے امیر کی اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع

ایڈیٹر - 17/12/2025
نڈی کوتل  رابطہ پل پرجے یو آئی کے امیر کی اپنی مدد آپ کے تحت کام  شروع

لنڈی کوتل میں سی اینڈ ڈبلیو کی گرنے والے رابطہ پل پر جمیعت علمائے اسلام لنڈیکوتل کے امیر مولانا عاقب نے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کر دیا. سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ کے انجینئرنگ ٹیم اور ٹھیکیدار نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پل سیلاب کی وجہ سے بہہ گیا تھا جس پر ایم پی اے عدنان قادری نے ان کی تعمیر کیلئے کوشش کی اس کی ٹینڈر اور ورک آرڈر بھی جاری کیا جا چکا ہے لیکن مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود اسکی تعمیر کا کام شروع کیا ہے. جبکہ اسکی این او سی نہیں لیا ہے. ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ چونکہ یہ کام محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورک کا ہوتا ہے اسلئے اسکی تعمیر کیلئے فنڈ بھی منظور ہوا ہے. لیکن مقامی لوگ بضد ہیں کہ وہ یہ کام خود کرینگے. اسلئے اس پل کے گرنے کی کوئی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوگی. دوسری جانب مولانا عاقب نے بتایا کہ علاقے کی آشد ضرورت تھی جس کی خاطر انہوں نے مخیر حضرات کے تعاون سے اسکی تعمیر پر کام شروع کیا ہے اور کام معیاری ہو رہا ہے.