حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی Home / پاکستان /

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ایڈیٹر - 16/12/2025
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کمی سے 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کمی کے بعد 386541 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 285 ڈالر فی اونس ہوگئی۔