حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پنجاب میں امتحانی ہالز کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ Home / پاکستان /

پنجاب میں امتحانی ہالز کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ایڈیٹر - 16/12/2025
پنجاب میں امتحانی ہالز کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں امتحانات کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امتحانی اور مارکنگ مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی اور بایومیٹرک حاضری کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ یہ فیصلے راولپنڈی کے کمشنر عامر خٹک کی جانب سے بطور قائم مقام چیئرمین بی آئی ایس ای راولپنڈی چارج سنبھالنے کے بعد کیے گئے۔
حکام کے مطابق پرچہ لیک ہونے، نقل اور کسی بھی قسم کی غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ امتحانات کی نگرانی کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزیوں سے متعلق تادیبی کارروائیاں فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ اقدامات 2026 میں صوبے بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شریک طلبہ کے لیے منصفانہ اور شفاف امتحانی ماحول یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں