حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس، مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک Home / پاکستان /

ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس، مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

ایڈیٹر - 15/12/2025
ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس، مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز ٹھنڈیانی روڈ پر پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، اس دوران شمریز نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ شمریز ڈاکٹر وردہ مشتاق کے قتل کیس میں نامزد اور پولیس کو مطلوب تھا، اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر تلاش جاری تھی واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے