کراچی۔ باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے بانی و صدر شاہ ولی خان باجوڑی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کابینہ اجلاس میں اپنی ذاتی مصروفیات اور عدالتی مسائل کے بناء پر استعفیٰ پیش کیا اور گذارش کی کہ چونکہ وہ فی الحال تنظیم کو وقت نہیں دے پا رہے ہیں اس لیے خدمت کا موقع کسی اور کا دیا جائے۔ اس لیے وہ استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اور بطور رکن اپنی خدمات جاری رکھیں اجلاس میں ویلفئیر کے چیئرمین حاجی سلام خان ، مرکزی کابینہ ممبران حاجی حکیم خان ، حاجی نور خان دولت خیل ، حاجی فیروز خان ، غلام نبی ، ڈاکٹر اور دیگر موجود تھے۔